Follw Us on:

روہت شرما، بابراعظم سے آگے نکل گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rohit and babr
روہت شرما آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم سے آگے نکل گئے( فائل فوٹو)

پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں غیر معمولی کارکردگی نہ دکھا سکے، جس کے باعث وہ آئی سی سی مینز  کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بابر نے تین میچوں میں مجموعی طور پر صرف 56 رنز بنائے، اوسط 18.66 رہی، جس کے بعد ان کے رینکنگ پوائنٹس کم ہو کر 751 رہ گئے، جب کہ انڈیا کے ون ڈے کپتان روہت شرما نے انہیں پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن سنبھال لی۔

دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں، ون ڈے کپتان محمد رضوان ایک درجہ نیچے گر کر 602 پوائنٹس کے ساتھ 22ویں پوزیشن پر آ گئے۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان، جو انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شریک نہیں ہوئے، چار درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر پہنچ گئے جن کے پوائنٹس 590 ہیں۔ امام الحق اور آغا سلمان بھی رینکنگ میں نیچے گئے اور بالترتیب 37ویں اور 41ویں نمبر پر آ گئے۔
صائم ایوب کو پاکستانی بیٹرز میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، وہ نو درجے گر کر 46ویں نمبر پر آ گئے۔ دوسری جانب اوپنر عبداللہ شفیق نے سات درجے ترقی حاصل کر کے 428 پوائنٹس کے ساتھ 90ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں لیفٹ آرم پیسر شاہین آفریدی ایک درجہ نیچے گر کر 599 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں پوزیشن پر آ گئے، انہوں نے تین میچوں میں صرف چار وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف تین درجے گر کر 27ویں نمبر پر، جبکہ نسیم شاہ ایک درجہ نیچے گر کر 493 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

اسپنر ابرار احمد تین درجے ترقی کر کے 54ویں نمبر پر پہنچے، محمد نواز نے 64ویں پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ محمد وسیم جونیئر چار درجے تنزلی کے بعد 71ویں نمبر پر آ گئے۔

مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز نے تیسرے میچ میں پاکستان کو 202 رنز سے شکست دے کر 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

سری لنکا کے مہیش تھکشانا بدستور دنیا کے نمبر ون ون ڈے بولر ہیں، بھارت کے کلدیپ یادو دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشَو مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس