اپریل 7, 2025 11:19 شام

English / Urdu

Follw Us on:

چیٹ جی پی ٹی نہ ڈیپ سیک، علی بابا نے مصنوعی ذہانت کا اپنا ماڈل پیش کردیا   

اظہر تھراج
اظہر تھراج

چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے بدھ کے روزاپنی مصنوعی ذہانت کا نیا ماڈل “کیوین 2.5” متعارف کرایا ہے، جس نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک غیر متوقع کامیابی حاصل کی ہے۔

علی بابا کا دعویٰ ہے کہ اس کا نیا ماڈل “کیوین 2.5 میکس” نے ڈیپ سیک-وی 3 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ کیوین 2.5 کا آعازچین کے نئے قمری سال کے پہلے دن ہوگا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علی بابا نے چینی مصنوعی ذہانت کی صنعت میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے بھرپور حکمت عملی اپنائی ہے۔

کیوین 2.5 میکس کی یہ کامیابی اس بات کا اشارہ ہے کہ چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے عالمی سطح پر اے آئی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی ہے، خاص طور پر ان کے نئے ماڈلز، جیسے کہ “ڈیپ سیک-آر 1″، نے سلیکون ویلی کی مشہور کمپنیوں کو چیلنج کیا ہے۔

 10 جنوری کو ڈیپ سیک کے اے آئی اسسٹنٹ کی ریلیز کے ساتھ، اس نے گوگل، اوپن اے آئی اور میٹا جیسے عالمی برانڈز کے ماڈلز کو پیچھے چھوڑنے کے دعوے کیے، اور پھر 20 جنوری کو اس کے “آر 1 ماڈل” کی ریلیز نے مزید ہلچل مچادی۔

علی بابا نے اپنے “کیوین 2.5 میکس” کو اوپن اے آئی کے جی پی ٹی-4 اور ڈیپ سیک-وی 3 اور لاما-3.1-405 بی جیسے جدید ترین ماڈلز کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا حامل قرار دیا ہے۔ علی بابا کے کلاؤڈ یونٹ نے اپنے آفیشل وی چیٹ اکاؤنٹ پر اس کا تفصیل سے اعلان کیا اور کہا کہ اس کا ماڈل تقریباً تمام بینچ مارکس میں ان ماڈلز سے بہتر رہا ہے۔

یہ ساری صورتحال چینی مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نیا موڑ لے آئی ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں میں ڈیپ سیک نے نہ صرف اپنے غیر ملکی حریفوں کو چیلنج کیا، بلکہ اپنے کے حریفوں کو بھی اپ گریڈ ہونے پر مجبور کیا۔

 بائٹ ڈانس، جو کہ ٹک ٹاک کا مالک ہے، اس نے بھی اپنے اے آئی ماڈل کی تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی، جس کا دعویٰ تھا کہ اس نے مائیکروسافٹ کے حمایت یافتہ اوپن اے آئی کے ماڈل او-1 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ مقابلہ چینی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا دور شروع کر رہا ہے جہاں عالمی کمپنیاں ایک دوسرے کو ٹیکنالوجی کی تیز تر ترقی کے حوالے سے دلچسپ مقابلے میں دیکھ رہی ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کون سی کمپنی اپنے اگلے اے آئی ماڈلز کے ذریعے اس میدان میں سبقت حاصل کرے گی؟ وقت ہی بتائے گا۔

 

 

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس