خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹربارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف تھا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
تباہ ہونے ہیلی کاپٹر کا ملبہ بھی مل گیا ۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کےلئے جانے والے خیبر پختونخوا حکومت کے کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ، پاس کھڑے لوگ پتہ نہیں ہنس کیوں رہے ہیں۔۔!! pic.twitter.com/XphQsXbawI
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 15, 2025
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 50 سے زائد افراد جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کی تحصیل سلارزئی کے گاؤں جبراڑئی میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے اچانک سیلاب میں کئی مکانات تباہ ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ضلعی ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے بتایا کہ مقامی افراد کی مدد سے 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تین زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے۔
بٹگرام اور نیل بند میں سیلابی ریلے سے 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 18 افراد کی تلاش جاری ہے۔ لوئر دیر میں شدید بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے پانچ کی لاشیں نکالی گئیں اور چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور فلش فلڈ سے صوبے میں 43 افراد جان سے جا چکے ہیں اور 14 زخمی ہیں۔
