Follw Us on:

تین ملکی ٹی20 سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، کون کون شامل ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے
قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ (فوٹو: فائل)

پی سی بی نے یو اے میں ہونے والی تین ملکی ٹی20 سیریز اور ایشیاکپ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جوکہ 29 اگست سے سات ستمبرتک شارجہ میں ہوگی۔

سلیکٹر اینڈ ڈائریکٹر ہای پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے سات ستمبر تک شارجہ میں ہوگی۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبرتک ابو ظبی اور دبئی میں ہوگا۔

17 رکنی اسکواڈ میں صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، سلمان مرزا اور محمد حارث شامل ہیں۔

ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، سفیان مقیم، شاہین شاہ، سلمان علی آغا (کپتان)، حارث رؤف اور فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Fakhar & hassan
کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔ (فوٹو: گوگل)

عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں،  صاحبزادہ فرحان بھرپور فارم میں ہیں۔ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ٹی20 سے بابر اور محمد رضوان کو وائپ آف کررہے ہیں۔ کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، جو پلیئر پرفارم کرے گا، وہ کھیلے گا اور اسی کو کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان اس سے پہلے تین سیریز میں نہیں تھے، صائم، فخر اور صاحبزادہ فرحان ہی ٹاپ آرڈر میں تھے۔ کسی کھلاڑی کو دو تین میچز کی بنیاد پر زیرِ غور لانے والی بات درست نہیں۔

مزید پڑھیں: روہت شرما، بابراعظم سے آگے نکل گئے مگر کیسے؟

عاقب جاوید نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ اب ہم بابر یا رضوان کو کبھی زیرِغور نہیں لائیں گے۔موجودہ کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، بابر اور رضوان کے پاس بھی کم بیک کے مواقع ہیں۔ ابھی سینئرز کے پاس بگ بیش کا موقع ہے، جو اچھا پرفارم کریں گے، وہی ٹیم میں آئیں گے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم نو میں سے چھ میچز جیتے، ایک میچ میں ہم آخری بال پر ہارے۔ سلمان مرزا کو بنگلہ دیش میں پرفارمنس کی وجہ سے رکھا ہے۔ ہمارا فوکس جیت اور اس کے تسلسل پر ہے۔ ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس