اپریل 5, 2025 1:19 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

چینی کمپنی کا کراچی سے پشاور تک 3 ہزار چارجنگ اسٹیشن لگانے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو/ گوگل

چائنہ نےپاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے کراچی سے پشاور تک چارجنگ اسٹیشن نصب کرنے کےلیے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سبز توانائی کو اپنانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

چین کے اے ڈی ایم گروپ کے ایک وفد نے سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملک میں ای وی انفراسٹرکچر کی توسیع پر بات چیت کی ہے ، یہ گروپ پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشن  کراچی سے پشاورتک نصب کرے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے تصدیق کی کہ شہری علاقوں اور شاہراہوں کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے مکمل تعاون سے چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے،ہر چارجنگ اسٹیشن پر لگ بھگ 80 لاکھ روپے لاگت آنے کی توقع ہے، جس کی تنصیب کے لیے 10 لاکھ روپے کی ابتدائی رقم درکار ہے۔

نجی چینل ایکسپریس کے مطابق ای وی چارجنگ کے اسٹیشن لگانے سے  تقریباً 10 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے، جس سے پاکستان کے روزگار کے شعبے کو بڑا فروغ ملے گا،اے ڈی ایم گروپ پاکستان میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے اور اس نے پہلے ہی چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر کمپنی سندھ میں پیداواری سہولیات قائم کرتی ہے تو صوبائی حکومت مقامی طور پر تیار کی جانے والی کم از کم 20 فیصد الیکٹرک گاڑیاں خریدنے پر غور کرے گی۔

چائنیز اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسر بھمبانی نے کہا کہ حکومت اجازت دے تو اس سال پاکستان میں گاڑی بنانے کو تیار ہیں، میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو مستقبل میں ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا۔

سی ای اونے مزید کہا کہ میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو بھارت سمیت سات ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کا پلان ہے، پاکستان میں کراچی پنجاب اور بلوچستان میں 3مینوفیچرنگ پلانٹس لگائے جائیں گے، کمپنی کے پاس پاکستان میں سالانہ 72ہزار یونٹس کی پیداواری استعداد ہے۔

توقع ہے کہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان کی ای وی انڈسٹری کو فروغ ملے گا، فوسل فیول پر انحصار کم ہوگا، اور ماحولیاتی استحکام میں مدد ملے گی

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس