Follw Us on:

انڈیا  کو پراکسی وار میں بھی شکست، بلوچستان میں  32 خودکش بمبار اور 4 بارودی گاڑیاں پکڑی گئیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Kpk police
انڈیا  کو پراکسی وار میں بھی شکست، بلوچستان میں  32 خودکش بمبار اور 4 بارودی گاڑیاں پکڑی گئیں( فائل فوٹو)

انٹیلی جنس اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان میں انڈیا کا بڑا دہشتگرد منصوبہ ناکام بنا دیا۔ انڈیا کی جانب سے 32 خودکش بمبار اور 4 بارودی گاڑیوں کے ذریعے مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی، جس کی ذمہ داری مبینہ طور پر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو سونپی گئی۔

12 اگست کو انٹیلی جنس اہلکاروں کے ہاتھ ایک خودکش بمبار گرفتار ہوا، جس نے انکشاف کیا کہ منصوبے کا سرغنہ ڈاکٹر عثمان قاضی ہے۔ اس انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان قاضی کو گرفتار کیا گیا، جس نے چند ہی لمحوں میں سارا منصوبہ بتا دیا۔

گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عثمان قاضی نے نہ صرف یوم آزادی پر منصوبہ بند حملوں کا اعتراف کیا بلکہ نومبر 2024 میں ریلوے اسٹیشن پر کیے گئے خودکش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی۔

مزید پڑھیں:دنیا میں کہیں اور سکھوں کو وہ عزت ملی ہے جو پاکستان میں حاصل ہے؟

سکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ بھارت کی ایک بڑی شکست ہے، جو معرکہ حق کے بعد پراکسی جنگ کے میدان میں بھی ناکام ہوا۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی بھارتی سازش کو ناکام بنا دیا گیا اور قیمتی جانیں بچا لی گئیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس