پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ جو کالم نگاروں کی ایک ملک گیر تنظیم ہے اس نے اردو ویب سائٹ’ تاشقند اردو‘ سے معاہدہ کرلیا ہے۔
تاشقند اردو کے چیئرمین جناب ذبیح اللہ بلگن کی دعوت پریہ معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت اب تمام کالم نگار اس ویب سائٹ پر لکھ اور بول سکیں گے۔
معاہدے کا مقصد جعلی خبروں کی بھیڑ میں درست خبروں اور حقیقت پر مبنی تجزیوں سے پاکستان کے تشخص کو ابھارنا ہے۔
تقریب سے چیئرمین تاشقند اردو ذبیح اللہ بلگن، چیئرمین پی ایف یو سی فرخ شہباز وڑائچ، سی ای او تاشقند اردو حافظ محمد حسان، صدر پی ایف یو سی ساجد خان نے خطاب کیا۔
سابق صدرعبدالماجد ملک ،سینئر نائب صدر اظہر تھراج ، سیکرٹری جنرل فرید رزاقی ، اردو نیوز کےادیب یوسفزئی ، جہانگیر خان ، محمد احسن خان سمیت تاشقند اردو کی ٹیم زرتاج بشیر ، محمد طبب ، ارسل بلگن اور مینیجمینٹ نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایف یو سی فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ صحافت کے اسرار و رموز بدل چکے ہیں۔ ہمیں وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے نوجوان لکھاریوں اور صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا ٹولز، ڈیٹا جرنلزم، اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی تربیت دی جائے گی ۔ورکشاپس، سیمینار کا انعقاد کرایا جائے گا جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافی ہوگا۔
صدر پی ایف یو سی ساجد خان کا کہنا تھا کہ تاشقند اردو ڈیجیٹل ایک نمایاں اور ممتاز اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔ ہمارے ممبران کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ یہ صحافیوں کے تبصروں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر صحافیوں کی مواد کی ترویج ہو سکے گی۔
چیئرمین تاشقند اردو ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ ان کیلئے ہی ایف یو سی سے الحاق خوش آئند ہے اس سے یقیناً تاشقند اردو کو با صلاحیت اور عملی سطح پر کام کرنے والے نوجوان میسر آئیں گے۔ تاشقند اردو ڈیجیٹل پاکستان سمیت دنیا پھر میں کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر سی ای او تاشقند اردو حافظ محمد حسان نے کہا کہ وقت آ گیا یے کہ کمیونیکیشن کے طلباء اور عملی صحافت سے وابستہ افراد خود کو اپ گریڈ کریں۔