Follw Us on:

پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو / گوگل

کھانے کے تیل کی کھیپ پورٹ قاسم پر ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے پھنسی ہوئی ہے، جس سے سپلائی میں خلل پڑنے کی وجہ سے پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی ممکنہ قلت کا سامنہ ہے۔

 پورٹ قاسم پر کھانے کے تیل کی کھیپ پھنسے ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خوردنی تیل کی کوئی کھیپ کلیئر نہیں کی گئی، جس سے پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ ٹرمینل پر سامان اتارنے کے لیے جگہ دستیاب نہیں ہے۔70 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ پام آئل لے جانے والے 8 سے 10 بحری جہاز اپنا سامان اتارنے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں۔ اس صورتحال سے مارکیٹ میں گھی اور خوردنی تیل کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے مزید انکشاف کیا کہ بندرگاہ پر پھنسے سامان پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، جس سے مالیاتی اثرات بڑھ رہے ہیں۔

کسٹم سافٹ ویئر (PSW) کی معطلی سے کلیئرنس کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے جس سے درآمد کنندگان کو کافی نقصان ہو رہا ہے،کلیئرنس نہ ہونے سے امپورٹرز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے، پورٹ سے کلیئرنس رکنے کی وجہ سے خوردنی تیل کی قلت کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

عمر ریحان نے مزید بتایاکہ کلیئرنس میں رکاوٹ معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، درآمد کنندگان کو شپمنٹ پروسیسنگ میں تاخیر کی وجہ سے اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے،تاخیر نے پاکستان کی بندرگاہوں پر جاری چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ملک میں سامان کی ہموار روانی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس