Follw Us on:

ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائف آف شوگرل‘ ویب اسٹور سے صرف ایک گھنٹے میں فروخت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Tailer
ایڈیشن ریکارڈز 12 اگست کی رات ٹیلر سوئفٹ کے آفیشل ویب اسٹور پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن کے ذریعے متعارف کرائے گئے۔ (تصویر: وی او اے)

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے آنے والے البم  ‘دی لائف آف آ شو گرل’ نے ریلیز سے قبل ہی مداحوں کی بے تابی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

یہ خصوصی وینائل ایڈیشنز سی ڈیز دو دلکش ماربل نما رنگوں میں پیش کیے گئے تھے ونٹر گرین آنکس ‘ونٹر گرین آنیکس’ اور ‘وائلٹ شممر’ ہر ایڈیشن کے کوور پیج پر ٹیلر سوئفٹ کی ایک الگ اور پُرکشش تصویر موجود تھی جس میں وہ ایک چمکدار ڈرامائی لیوٹارڈ، فلیئرڈ ایکسنٹس اور میچنگ دستانے پہنے دکھائی دیں۔

یہ محدود ایڈیشن ریکارڈز 12 اگست کی رات ٹیلر سوئفٹ کے آفیشل ویب اسٹور پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن کے ذریعے متعارف کرائے گئے جو ‘دی شائنی بگ کلکشن’ کا حصہ تھے۔

1419523 063904 updates
ٹیلر سوفٹ نے اعلان کیا تھا کہ دی لائف آف اے شو گرل کے نام سے میرا البم ریلیز ہونے والا ہے۔ (تصویر: ڈیلی جھنگ)

اگرچہ یہ ایڈیشنز 48 گھنٹے تک دستیابی اور جب تک اسٹاک موجود ہو کی بنیاد پر پیش کیے گئے تھےاور دونوں ورژنز 60 منٹ کے اندر ختم ہو گئے۔

یہ نئی وینائل ریلیزز گزشتہ ہفتے جاری کی گئی تین ڈیلکس سی ڈی ایڈیشنز کے بعد سامنے آئیں جو اپنی مقررہ فروخت کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی فروخت ہو چکی تھیں اگرچہ وہ وائنلز کی نسبت کچھ دیر تک دستیاب رہیں۔

گلوکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی کے ہمراہ شرکت کے دوران اپنے نئے آنے والے البم کی باقاعدہ تصدیق کی تھی۔

واضع رہے کہ ٹیلر سوفٹ نے اعلان کیا تھا کہ دی لائف آف اے شو گرل کے نام سے میرا البم ریلیز ہونے والا ہے جس میں 12 گانے شامل ہوں گے اور اسے 3 اکتوبر 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس