Follw Us on:

ایرانی سینما قدغن کے باوجود ترقی کر گیا، دوپٹے اور برقعے میں بھی شاندار فلمیں بنا رہے ہیں، ہدایتکار سیفی حسن

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Saife hassan
ڈرامہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کا انتخاب زیادہ تر پروڈکشن ہاؤس کرتا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

ہدایتکار سیفی حسن نے کہا ہے کہ ایران میں سخت پابندیوں اور قدغن کے باوجود فلم انڈسٹری نے شاندار ترقی کی ہے، جہاں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی بہترین فلمیں بن رہی ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے ’سما ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سیفی حسن کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کا انتخاب زیادہ تر پروڈکشن ہاؤس کرتا ہے۔ پروڈکشن ہاؤسز ایسے اداکاروں کو ترجیح دیتے ہیں، جن کی مقبولیت زیادہ ہو تاکہ انہیں مالی فائدہ ہو، چاہے وہ کردار کے لیے مکمل طور پر موزوں نہ بھی ہوں۔ ڈائریکٹر سے رائے ضرور لی جاتی ہے لیکن حتمی فیصلہ پروڈکشن ہاؤس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے پروجیکٹس پر کام نہیں کرتے، جن میں پسماندہ سوچ دکھائی جاتی ہے، اسی وجہ سے بعض اوقات پروڈیوسرز انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں کہ ریٹنگ والے پروجیکٹس کیوں چھوڑ رہے ہیں۔ لیکن وہ واضح طور پر انکار کر دیتے ہیں۔

Saife hassan ii
ایران میں سخت پابندیوں اور قدغن کے باوجود فلم انڈسٹری نے شاندار ترقی کی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

سیفی حسن کے مطابق پاکستان کے مقابلے میں ایرانی میڈیا پر زیادہ پابندیاں ہیں لیکن وہاں کے فلم سازوں نے انہی پابندیوں کے اندر رہتے ہوئے دنیا کو متاثر کن فلمیں دیں۔ ایرانی نہ صرف دوپٹے بلکہ برقعے میں بھی بہترین اداکاری کر رہے ہیں اور شاندار فلمیں بناتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں بھی اچھا اور معیاری کام ہوتا ہے لیکن چونکہ مواد بہت زیادہ بنایا جا رہا ہے، اس وجہ سے معیاری کام کہیں دب کر رہ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’صدمہ، دل ٹوٹنا اور ذاتی مسائل‘، اداکارہ صبا قمر نے دو ہفتے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا

سیفی حسن کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پابندیاں صرف آج ہیں، اصل میں ہر دور میں پابندیاں موجود رہی ہیں، اس لیے ان پر شکوہ کرنے کے بجائے معیاری کام پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس