آئیے آپ کی ملاقات کراتے ہیں ماجد نواز سے جو یونیک ویز کے سی ای او ہیں اور وہ پچھلے 36 سالوں سے ٹرافیز بنا رہے ہیں۔ چاہے پاکستان اور کسی دوسرے ملک کی کرکٹ سیریز ہو یا کوئی نجی محفل ہو، یونیک ویز نے ہزاروں ٹرافیاں بنا کر دی ہیں۔
ماجد نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی ٹرافیز بنتی ہیں ان کو ہم بناتے ہیں، 1992 سے ہم نے یہ شروع کیا تھا اب 36 برس گزر چکے ہیں۔ اس عرصے میں پاکستان سپر لیگ کی دو ٹرافیاں ہم نے بنائی ہیں۔