نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ مقبول سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘ کا پانچواں سیزن 18 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی اس سیزن کی پہلی جھلکیاں (فرسٹ لُک تصاویر) بھی جاری کر دی گئی ہیں، جن سے باضابطہ طور پر تصدیق ہو گئی ہے کہ ایمیلی (لِلی کولنز) اس بار سیزن کے کچھ حصے میں اٹلی کے شہر وینس میں وقت گزارتی نظر آئیں گی۔
سیریز کی مرکزی اداکارہ لِلی کولنز کے ساتھ اس سیزن میں شامل دیگر فنکاروں میں شامل ہیں جن میں فلپین لیروئے بیولیؤ، ایشلے پارک، لوکاس براوو، سیموئیل آرنلڈ، برونو گوئری، ولیم اباڈی، لوسیئن لیوسکاؤنٹ، ایوجینیو فرانچیسچینی، تھالیا بیسون، پال فارمن، آرنو بِنار، منی ڈرائیور، برائن گرین برگ اور میشیل لاروق شامل ہیں۔
ایمیلی اِن پیرس کے مصنف اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈیرن اسٹار ہیں۔ لِلی کولنز نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ پروڈیوسر کے طور پر بھی شامل ہیں۔ دیگر ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں ٹونی ہرنینڈز، للی برنز، اینڈریو فلیمنگ، اسٹیفن براؤن، ایلیسن براؤن، رابن شِف، گرانٹ سلاس اور جو مرفی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائف آف شوگرل‘ ویب اسٹور سے صرف ایک گھنٹے میں فروخت
یہ سیریز MTV انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیوز، ڈیرن اسٹار پروڈکشنز اور Jax Media کے اشتراک سے تیار کی جا رہی ہے۔