Follw Us on:

طلحہ احمد کی کم عمری نے برسوں کی محنت ضائع کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Talha ahmad
ان ڈاکیومینٹس میں طلحہ کی تصویر ہونا بھی ضروری تھی۔ (فوٹو: فائل)

سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور فیملی کانٹینٹ سے شہرت پانے والے کانٹینٹ کرئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پلیٹ فارم نے مستقل طور پر معطل کردیا۔

نجی نشریاتی ادارے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے طلحہ احمد کے بھائی طحٰہ احمد کا کہنا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ، جس بنیاد پر معطل کیا گیا ہے، اس کی وجہ ان کا 13 سال سے کم عمر ہونا بتائی جارہی ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق طلحہ 13 سال سے کم عمر ہیں، اس بنا پر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے، جب کہ ان کی عمر اس وقت 16 سال ہے۔

طحٰہ احمد نے بتایا کہ جب ان کے بھائی کا اکاؤنٹ معطل ہوا تو انہوں نے انسٹاگرام پر اپیل کی، انسٹاگرام کی جانب سے طلحہ کا شناختی کارڈر یا کچھ ڈاکیومینٹس، جس سے ان کی عمر کی تصدیق کی جاسکے، ایک فارم کے ذریعے مانگے گئے۔

Talha ahmad ii
نئے اکاونٹ سے طلحہ جلد سوشل میڈیا پر قدم رکھیں گے۔ (فوٹو: فائل)

طحٰہ کا کہنا تھا کہ ان ڈاکیومینٹس میں طلحہ کی تصویر ہونا بھی ضروری تھی، ونائل کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ان کے اسکول کے ڈاکیومینٹس جمع کردیے، جس پر ان کی عمر نام اور تصویر موجود تھی لیکن اس کے بعد بھی انسٹاگرام نے اب تک اکاؤنٹ بحال نہیں کیا۔

نجی نشریاتی ادارے نے سوال کیا کہ اکاؤنٹ اچانک معطل ہونے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں اور کیا اب طلحہ نئے اکاؤنٹ سے کانٹینٹ کرئیشن کریں گے یا پھر پرانا اکاؤنٹ فعال ہونے کا انتظار کریں گے؟

مزید پڑھیں: فوج اور ہتھیار چھوڑ کر تعویذ استعمال کریں؟ کالے جادو پر دلچسپ بحث

اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی تو کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اکاؤنٹ رپورٹ کیا گیا ہے یا کیا ہوا ہے کہ مستقل طور پر ہی ڈس ایبل کردیا گیا، جہاں تک کانٹینٹ کرئیشن کی بات ہے تو ارادہ ہے کہ نئے اکاونٹ سے طلحہ جلد سوشل میڈیا پر قدم رکھیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک پر طلحہ احمد کے فالورز مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں۔ صارفین نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس