Follw Us on:

پاکستانی وزیرِ خارجہ کا 13 برس بعد دورہ بنگلہ دیش: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات و تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bengladesh & pakistan
فریقین نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ (فوٹو: وزارتِ خارجہ)

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ہے، جس میں تعلقات کی بحالی اور نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے پر گفتگو ہوئی ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کےتعلقات کی بحالی اور نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور کنیکٹیویٹی بہتربنانے پربھی بات ہوئی۔ نائب وزیراعظم نے پروفیسرمحمد یونس کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔

ملاقات میں خطےکی حالیہ صورتحال اور علاقائی تعاون کےامکانات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ نائب وزیراعظم نے بنگلہ دیشی حکومت کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

دھیان رہے کہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

Bengladesh & pakistan ii
نائب وزیراعظم نے بنگلہ دیشی حکومت کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو: وزارتِ خارجہ)

اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران مشیر خارجہ ایچ ای ایم ڈی توحید حسین سے ملاقات کی ہے، جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جس میں اعلیٰ سطح کے دورے، تجارتی و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم، استعداد کار میں اضافہ اور انسانی ہمدردی کے امور شامل تھے۔

اس موقع پر علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی جن میں سارک کی بحالی، فلسطین کا مسئلہ اور روہنگیا بحران کے حل جیسے امور زیر بحث آئے۔

دونوں ممالک کے درمیان بات چیت تعمیری ماحول میں ہوئی اور فریقین نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اس سے قبل اسحٰاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ناشتہ پر ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی شریک ہوئے۔ دونوں جانب سے اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے اور رابطہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ڈھاکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بھی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔

Ishaq dar in bangladesh
فریقین نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ (فوٹو: موفا)

ان میں بنگلہ دیشی حکومت کے مشیران، بیوروکریٹس، سیاسی قیادت، وائس چانسلرز، دانشور، تھنک ٹینکس کے اراکین، کھلاڑی، فنکار، صحافی اور ریٹائرڈ جرنیل شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسحٰاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام کو بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ برادرانہ جذبات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ روایات، اسلامی ورثے، سماجی اقدار اور ادبی اظہار پر استوار ہیں۔

انہوں نے بنگلہ دیشی عوام کے لیے خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تعمیری اور مستقبل کی طرف دیکھنے والے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ کسی پاکستانی وزیر خارجہ نے تقریباً 13 برس بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔

آخری بار نومبر 2012 میں حنا ربانی کھر نے مختصر دورہ کیا تھا تاکہ اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے سکیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران مشیر خارجہ ایچ ای ایم ڈی توحید حسین سے تفصیلی ملاقات کی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 6 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ ایچ ای ایم ڈی توحید حسین سے تفصیلی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جن میں اعلیٰ سطح کے دورے، تجارتی و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی ہمدردی سے متعلق امور شامل تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس