Follw Us on:

پاک فوج قومی استحکام کا ستون اور پاکستان-چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے، چینی وزیر خارجہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Asim munir & chinese foreign minister
چین نے ہمیشہ اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری ہر امتحان میں پوری اتری ہے۔

پاکستان کے اہم دورے کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں پر بھرپور عملدرآمد میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بدلتے ہوئے غیر یقینی حالات کے باوجود پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانا علاقائی امن و استحکام کے لیے انتہائی سودمند ہے۔

وانگ ژی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے، وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک چین دوستی مزید گہری ہوئی ہے اور دونوں ممالک ایک روایتی، مضبوط دوستی کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے عالمی امور میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون جاری رکھے گا اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ میں بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔

Asim munir & chinese
چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ (فوٹو: گوگل)

دوسری جانب آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات میں چین کو پاکستان کا “آہنی دوست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں ساتھ دیا ہے اور پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

آرمی چیف نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں چین کے قیمتی تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انسداد دہشتگردی سمیت سیکیورٹی تعاون کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا سعودی عرب کا دورہ، او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے اور ترقی کی راہ پر مل کر آگے بڑھنے کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے حالیہ دنوں پاکستان کا اہم دورہ کیا تھا، جس دوران انہوں نے وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس