Follw Us on:

عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی پہچان ہے، شرجیل میمن

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sharjeel defends sindh govt's performance
سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تحت 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ ( فوٹو: بزنس ریکورڈر)

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے، عوامی خدمت اور ترقی پیپلز پارٹی کی پہچان ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن ونگ کا اجلاس سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایم این اے شرمیلا فاروقی، سینیٹر ندیم بھٹو، سعدیہ جاوید، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈویژن و ضلعی انفارمیشن سیکریٹریز نے شرکت کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صحت کے شعبے میں این آئی سی وی ڈی کے ذریعے دل کے تمام علاج بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ مہنگا ترین سائبر نائف علاج بھی صوبہ بھر میں بلا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ جناح اسپتال اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں نئے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز قائم کی جا رہی ہیں، جب کہ پرانے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پیپلز بس، پنک بس اور الیکٹرک بسیں شہریوں کو آرام دہ اور جدید سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

Sharjeel inam memon
عوامی خدمت اور ترقی پیپلز پارٹی کی پہچان ہے۔ (فوٹو: گوگل)

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے اور تھر کول پراجیکٹ سندھ کی ترقی کی ضمانت ہیں، جب کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد، خیمے، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تحت 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے، جب کہ 2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو سولر سسٹمز مہیا کیے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تمام حکومتی اقدامات شفافیت اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ایک خاندان کی مانند ہیں، پارٹی کا پیغام دلیل اور شائستگی پر مبنی ہونا چاہیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس