Follw Us on:

انڈین فلڈ الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ریسکیو کا ہائی الرٹ، پنجاب بھر میں 21 ہزار سے زائد افراد کا انخلاء

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Flood
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی علاقوں میں ریسکیو ہائی الرٹ ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے انڈین فلڈ الرٹ کے بعد سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق ڈاکٹر رضوان نصیر نے جمو توی، ہیڈ مرالہ بیراج اور فلڈ کنٹرول روم مرالہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ، ضلعی ریسکیو آفیسرز سیالکوٹ و گجرات نے فلڈ ریسکیو آپریشنز کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں نجی ہوٹل کا زہریلا کھانا دو کمسن بہنوں کی جان لے گیا

ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی علاقوں میں ریسکیو ہائی الرٹ ہے، جب کہ ریسکیو 1122 اب تک پنجاب بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے 21 ہزار سے زائد افراد کا بحفاظت انخلاء کر چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج کے ممکنہ سیلابی علاقوں میں 300 سے زائد ریسکیو بوٹس اور تربیت یافتہ عملہ ہائی الرٹ پر موجود ہے، جب کہ 500 سے زائد بوٹس بیک اپ سپورٹ کے لیے قریبی اضلاع میں بھی الرٹ ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قریبی اضلاع سے بیک اپ ٹیمیں فوری رسپانس دیں گی، جب کہ پراونشل مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے تمام سیلابی صورتحال اور فلڈ ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کر رہا ہے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس