Follw Us on:

درس نظامی کے طالب علم کی لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن ،یہ دینی و دنیاوی تعلیم کا امتزاج کیسے ممکن ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 08 29 at 21.45.10
درس نظامی کے طالب علم کی لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن ( فوٹو: پاکستان میٹرز)

امیر حمزہ درس نظامی کے ہونہار طالب علم نے نہم میں لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے،اُن کی کامیابی دینی اور دنیاوی تعلیم کے امتزاج کی بہترین مثال ہےیہ کارنامہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری میدان میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

امیر حمزہ نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے درس نظامی کے ساتھ ساتھ اپنی میٹرک کی تعلیم کو ساتھ جاری رکھا اور ٹائم ٹیبل کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھا ، اس میں میرے ماں باپ اور میرے ٹیچر کی دعائیں ہیں جس وجہ سے مجھے میری محنت کا پھل ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی نہم کی تعلیم اویس اکیڈمی سے حاصل کی اور اپنے اساتذہ کی سرفہرستی میں محنت کی، انہوں نے مزید کہا کہ  میرا بچپن سے ہی شوق مفتی بننا تھا  اور اب مزید محنت کر کے میں اپنی کامیابی پر پہنچ جاؤ گا ۔

اویس اکیڈمی کے پرنسپل  پروفیسر احمد قریشی نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طالب علم ہمارے فخر امیر حمزہ نے لاہور بورڈ میں ارٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

مزید پرھیں:جس نے رسول کی اطاعت کی تو اس نے اللہ کی اطاعت کی،سیرت نبی ﷺ دراصل کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ امیر حمزہ ماشاءاللہ ساتھ ساتھ درس نظامی کا بھی کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے فارمل ایجوکیشن میں بھی ہمارے ہاں ایڈمشن لیا محنت کی اور الحمدللہ اللہ تعالی کے فضل سے اللہ تعالی نے محنت کا صلہ دیا ۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس