Follw Us on:

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (12) (15)
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ (تصویر: دنیا نیوز)

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کے اضافے سے 3447 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 3600 روپے کے نمایاں اضافے سے تین لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح 10  گرام سونے کی قیمت بھی 3172 روپے بڑھ کر تین لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کے اضافے سے تین لاکھ 63 ہزار 800 روپے تھی۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 81 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی قیمت 4020 روپے ہوگئی۔

یہ اضافے عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قیمتوں میں استحکام کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

Website web image logo (12) (16)
10  گرام سونے کی قیمت بھی 3172 روپے بڑھ کر تین لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے۔ (تصویر: بزنس ریکارڈر)

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر قیمتیں بلند ہو گئی ہیں۔

مقامی طور پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عام صارفین اور سرمایہ کار دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضع رہے کہ حکومتی ادارے اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے جس کے تحت حکومتی اقدامات کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس