ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن نے تین ملکی سیریز میں حاصل ہونے والی دو فتوحات کو پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے نام کر دیا ہے۔
پاکستان نے سیریز میں پہلے افغانستان اور پھر گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کو شکست دی تھی۔
ان فتوحات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ کامیابیاں ان لوگوں کے لیے ہیں جو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی حفاظت اور حوصلے کے لیے دعا بھی کی۔
These back-to-back wins are dedicated to everyone affected by the floods in Pakistan. Some people are really struggling and we are praying for safety and strength for all those affected back in Pakistan. 🇵🇰❤️
— Mike Hesson (@CoachHesson) August 30, 2025
پاکستان کے مختلف علاقے حالیہ دنوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہیں۔
پنجاب کے کئی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق صوبے میں سیلاب سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔