Follw Us on:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمت کیا ہوگی؟

مادھو لعل
مادھو لعل
Petrol
پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، جب کہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں: سیلاب یہودی ایجنٹ لگتا ہے، انگریز کے بنائے 200 سال پرانے پل نہیں توڑتا اور ہمارے محب وطن ٹھیکیداروں کے پل بہا لے جاتا ہے، خواجہ آصف

ان کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کر کے 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا اور یہ فیصلے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات پر کیے گئے ہیں۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس