Follw Us on:

گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے علاقے ’ہڈور نرسرہ‘ میں گر کر تباہ، تین افراد شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gilgit helicopter
حادثے کی جگہ سے سامنے آنے والی ایک غیر مصدقہ تصویر میں دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ (فوٹو: وی نیوز)

گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے علاقے ہڈور نرسرہ میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور ٹیکنیکل عملے کے تین افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران گرا۔ حادثے کے بعد کمانڈر ایف سی این اے، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس، کمشنر دیامر اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے کی جگہ سے سامنے آنے والی ایک غیر مصدقہ تصویر میں دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ریسکیو کارروائیوں کی ہدایت کی۔ واقعے کے بعد ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔

وہ ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جا رہا تھا اور ضلع مہمند میں چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

اس حادثے میں پانچ افراد شہید ہو گئے تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح ساڑھے دس بجے باجوڑ سلار زئی کے لیے روانہ ہوا اور امدادی سرگرمیوں سے واپسی پر مہمند میں حادثے کا شکار ہوا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس