Follw Us on:

تمام شعبہ جات میں ملازمت کے لیے نکلنے والی خواتین کو دستیاب سمجھا جاتا ہے، عائشہ جہانزیب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 09 01 at 8.20.11 pm
میڈیاانڈسٹری میں خواتین کو ’دستیاب‘ سمجھا جاتا ہے، عائشہ جہانزیب (اسکرین شاٹ)

معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے اس افسوسناک رویے کی نشاندہی کی ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح میڈیا میں آنے والی خواتین کو بھی اکثر “دستیاب” سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک نجی شو میں عائشہ جہانزیب نے کھل کر مختلف معاملات پر گفتگو کی اور اپنی ذاتی رائے کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ المیہ ہے کہ تمام شعبہ جات میں ملازمت کے لیے نکلنے والی خواتین کو دستیاب سمجھا جاتا ہے، انہیں جنس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ بعض اوقات مردوں کو بھی “دستیاب” سمجھا جاتا ہوگا لیکن پاکستان کے مردانہ معاشرے میں خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

پروگرام کے دوران عائشہ جہانزیب نے کہا کہ وہ کسی بھی مرد میں سب سے پہلے رحم دلی اور مہربان عادت کو نوٹ کرتی ہیں۔ مردوں کے لباس، جوتے، گاڑیاں یا پیسہ ان کے نزدیک بے معنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پیسہ ضروریات زندگی کے لیے اہم ہے لیکن شخصیت کو جانچنے کا پیمانہ نہیں ہونا چاہیے۔ پیسہ بے وفا محبوب کی طرح ہے، آج کسی کے پاس ہے تو کل نہیں ہوگا۔ بہت سے لوگ ساری زندگی دولت رکھتے ہیں مگر ضرورت کے وقت یہ ساتھ نہیں دیتا۔

Screenshot 2025 09 01 202214
پیسہ بے وفا محبوب کی طرح ہے، آج کسی کے پاس ہے تو کل نہیں ہوگا، عائشہ جہانزیب (اسکرین شاٹ)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا اسکرین کے لیے خوبصورتی اچھی ہے لیکن محض خوبصورت ہونے کی بنیاد پر کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ٹی وی میزبان و اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ جس کے پاس دماغ نہ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ خوبصورتی کے زور پر لوگ صرف اسکرین تک محدود رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں عائشہ جہانزیب پر تشدد کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں ایک سال میں تین بار تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جب کہ ان کے شوہر نے خفیہ نکاح بھی کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں : ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اغوا کی مبینہ کوشش

بعد ازاں عائشہ جہانزیب کی فریاد پر پولیس نے ان کے شوہر حارث کو گرفتار کرلیا تھا، ان پر تشدد کا نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی لیا تھا اور ان کے شوہر کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے عائشہ جہانزیب کے شوہر کی گرفتاری کے بعد ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا اور بعدمیں انہیں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا تھا، 19 جولائی 2024 کو اسی کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں عائشہ جہانزیب بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور عدالت میں بیان دیا کہ وہ شوہر کے خلاف کیس کی پیروی نہیں کریں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس