Follw Us on:

’سر! مجھ سے غلطی ہوگئی تھی‘، سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس کی سماعت, ملزم کا اعترافِ جرم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Samiya case
گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں حسن زاہد کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور نقدی چھیننے کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں گرفتار ملزم حسن زاہد نے عدالت میں اعترافِ جرم کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران جج نے استفسار کیا کہ تم نے یہ دھمکیاں کیوں دیں اور اغوا کیوں کیا؟ جس پر ملزم نے جواب دیا: “سر! مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔”

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے گاڑی، پستول اور نقدی برآمد کرنی ہے، لہٰذا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے استدعا جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں حسن زاہد کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کئی روز سے متاثرہ خاتون کا تعاقب کر رہا تھا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے پولیس کو بتایا کہ 31 اگست کی شام ساڑھے چھ بجے ملزم نے ان کے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور کھلے عام جان سے مارنے اور بدلہ لینے کی دھمکیاں دیں۔

خاتون نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی تھی، جو بعد ازاں پولیس کو فراہم کردی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے پاس موجود ہے جس کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس