واپڈا نے مالی سال 2026 کے لیے نیپرا کے سامنے اپنی ٹیرف درخواست پیش کر دی ہے۔
واپڈا کی درخواست کے مطابق مالی رپورٹ جس میں 365 ارب روپے کی آمدنی کی ضرورت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس درخواست میں واپڈا صرف سرمایہ جاتی اور آپریشنل اخراجات پر ہی انحصار نہیں کر رہا بلکہ پن بجلی کی پیداوار میں معمولی اضافے پر بھی بات کر رہا ہے۔
درخواست کے مطابق اس کی آمدنی کی ضرورت میں بڑھتے ہوئے او اینڈ ایم ‘آپریشنز اینڈ مینٹیننس’ اخراجات، فرسودگی، اور جاری منصوبوں پر بڑھتی ہوئی واپسی کے ساتھ ساتھ گزشتہ برسوں کے واجبات کا بوجھ شامل ہیں۔
واپڈا کی بنیادی آمدنی کی ضرورت اب 318 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں تقریباً 165 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، صوبوں کو پن بجلی کے منافع اور محاصل کی ادائیگیاں بھی بڑھ گئی ہیں جو ٹیرف بیس میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔
نیپرا نے درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے چند اہم مسائل کی نشاندہی کی ہے جن میں او اینڈ ایم دعووں کا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا، پنشن سے متعلق دستاویزات کی غیر موجودگی، منصوبے کی منظوری میں پرانی نظرثانیوں کا ہونا، اور توانائی خریداری کے معاہدوں کی تازہ کاری کا فقدان شامل ہیں۔
ان تکنیکی خلاوں کی وجہ سے ادارہ جاتی تضادات سامنے آ رہے ہیں، جہاں عملدرآمد، فنانسنگ اور ٹیرف کا تعین ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں۔
واپڈا کی درخواست اور نیپرا کے تحفظات کے تناظر میں، 11 ستمبر کی عوامی سماعت ایک تصادم کا منظر پیش کر سکتی ہے۔ ایک طرف واپڈا کی کوشش ہے کہ وہ اپنی مکمل کاسٹ ریکوری کر سکے، تو دوسری طرف نیپرا کا فرض ہے کہ وہ کارکردگی کو یقینی بنائے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ کرے۔
پن بجلی، جو کبھی کم لاگت توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا، اب ایک اضافی مالی بوجھ بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔ پن بجلی کے اخراجات آئی پی پیز (انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے ماڈلز کی طرز پر ہوتے جا رہے ہیں، جن میں کیپیسٹی پیمنٹس، سابقہ خسارے کی وصولیاں اور سرمایہ کاری پر واپسی کی دفعات شامل ہیں۔

اگرچہ پن بجلی کے اخراجات مجموعی لاگت میں شامل ہو جاتے ہیں، اور صارفین کو براہ راست محسوس نہیں ہوتے، لیکن ان کے وسیع تر مضمرات واضح ہیں۔ پن بجلی کے پیچیدہ لاگتی بجٹ میں شامل ہر اضافی روپیہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے، محدود مالی گنجائش اور اصلاحات کے امکانات کو کم کر رہا ہے۔
دو برسوں میں 277 گیگا واٹ گھنٹے کی معمولی پیداوار کے اضافے کے مقابلے میں اتنی بڑی آمدنی کی مانگ مزید کمزور دکھائی دیتی ہے۔
پن بجلی کے اصل معاشی وعدے کو دوبارہ پانے کے لیے، واپڈا کی مستقبل کی ٹیرف درخواستوں میں لاگت بڑھانے والے عوامل سے ہٹ کر کارکردگی پر مبنی مراعات، دستاویزات میں بروقتی اور حقیقی کارکردگی کے پیمانوں کی طرف جانا ضروری ہوگا۔
اس کے بغیر، پن بجلی کے شعبے میں ایک اور مالی بحران کی صورت پیدا ہو سکتی ہے، اور ہمارے قدرتی وسائل جو کبھی ایک روشن امید تھے وہ مزید مالی بوجھ بن سکتے ہیں۔
جیتی جاگتی داستان بن کر سامنے آ رہی ہے۔ کل آمدنی کی ضرورت کو تقریباً 365 ارب روپے تک بڑھانے کی کوشش میں واپڈا صرف سرمایہ جاتی اخراجات اور آپریشنل اخراجات کے پھیلاؤ پر انحصار نہیں کر رہا بلکہ یہ بجلی کی پیداوار میں معمولی اضافے پر بھی داؤ لگا رہا ہے۔
مالی سال 2026 میں اس کے اثاثوں سے مجموعی پیداوار 31,563 گیگا واٹ گھنٹے تک پہنچ جائے گی، جو مالی سال 2023 کے 31,286 گیگا واٹ گھنٹے سے معمولی سا زیادہ ہے۔
یہ ایک ایسا محدود اضافہ ہے جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ پن بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کس قدر کم ہو چکا ہے۔
نیپرا نے درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے کئی مسائل کی نشاندہی کی ہے خاص طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے او اینڈ ایم دعوے پنشن سے متعلق دستاویزات کی غیر موجودگی، منصوبے کی منظوری ‘پی سی ون’ کی پرانی نظرثانیاں، اور توانائی خریداری کے معاہدوں کی تازہ کاری کا فقدان۔
یہ تکنیکی خلا گہرے ادارہ جاتی تضادات کو اجاگر کرتے ہیں جہاں عملدرآمد، فنانسنگ اور ٹیرف کا تعین ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں۔

اس پس منظر میں 11 ستمبر کی عوامی سماعت ایک تصادم ثابت ہونے جا رہی ہے ایک طرف واپڈا کی مکمل کاسٹ پلس ریکوری کے کیس کی کوشش اور دوسری طرف نیپرا کا فریضہ کہ وہ کارکردگی کو نافذ کرے اور صارفین کا تحفظ کرے۔
پن بجلی جو کبھی اس شعبے کی کم لاگت بنیاد سمجھی جاتی تھی اب ایسے اخراجات اٹھا رہی ہے جو آئی پی پیز کے ماڈلز کی بازگشت ہیں: کیپیسٹی پیمنٹس، سابقہ خسارے کی وصولیاں، اور فراخدلانہ سرمایہ کاری پر واپسی ‘آر او آئی’ کی دفعات۔
اگرچہ پن بجلی کا خرچ مجموعی لاگت کی ٹوکری میں شامل ہو جاتا ہے لہذا صارفین کو براہ راست لائن آئٹم ٹیرف کے طور پر شاید محسوس نہ ہو مگر وسیع تر مضمرات واضح ہیں۔
مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈز کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا
پن بجلی کے پیچیدہ لاگتی بجٹ میں بند کیا گیا ہر اضافی روپیہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے، محدود مالی گنجائش، اور حقیقی اصلاحات کے لیے کم گنجائش میں ڈھلتا ہے۔
صرف دو برسوں میں 277 گیگا واٹ گھنٹے کی معمولی پیداوار میں اضافے کے مقابلے میں اتنی بڑی آمدنی کی مانگ اور بھی کمزور دکھائی دیتی ہے۔
واضع رہے کہ پن بجلی کے اصل معاشی وعدے کو دوبارہ پانے کے لیے مستقبل کی ٹیرف درخواستوں کو لاگت بڑھانے والے عوامل سے ہٹ کر کارکردگی پر مبنی مراعات، دستاویزات میں بروقتی، اور حقیقی کارکردگی کے پیمانوں کی طرف جانا ہوگا۔