Follw Us on:

’سیلاب کی آڑ میں مہنگائی‘، پنجاب میں آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Flour
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے آج جمعے کو خصوصی اجلاس طلب کیا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

10 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 300 روپے مہنگا ہو کر ایک ہزار روپے تک جا پہنچا جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تقریباً دو ہزار روپے ہو گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے آج جمعے کو خصوصی اجلاس طلب کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری پابندی عائد کی جائے گی تاکہ گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال ہو۔

حکومت نے یہ فیصلہ گندم کی ممکنہ قلت کے خدشے کے باعث کیا ہے۔

Flour.
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 3 اکتوبر تک رہے گا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

سیکریٹری داخلہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ چار ہزار 184 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، تاہم اس گندم کو مرغیوں کے دانے کے طور پر استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 3 اکتوبر تک رہے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ گندم، آٹے اور روٹی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے صوبہ بھر میں سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے پیرا کے ایس ڈی اوز کو خصوصی اختیارات دینے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ روٹی کی قیمت 14 روپے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں آٹا اور روٹی مہنگی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس