حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر سامعہ حجاب کا کیس توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس نے معاشرتی رویوں اور خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے پاکستان میٹرز سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ معاشرتی مسائل میں ہمیشہ یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ عورت کی تالی اس کی خاموشی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکیوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ وہ خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ اپنی آواز بلند کریں۔