Follw Us on:

سہ فریقی سریز کا چھٹا میچ: افغانستان نے یو اے ای کو چار رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

مادھو لعل
مادھو لعل
Afghanistan 750x450
افغانستان نے یو اے ای کو چار رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔(فوٹو پاکستان میٹرز)

سہ فریقی سریز کا چھٹا میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے ای اور افغانستان کے مابین کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے یو اے ای کو چار رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

افغانستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹس کے نقصان پر170رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 171رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے رحمان اللہ گربازاور ابراہیم زدران تشریف لائے، دونوں کھلاڑیوں نے کمال کی بیٹنگ کی، رحمان اللہ گرباز 40 اور ابراہیم زدران 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کریم جنت 28، کریم جنت 28 اور گلبدین 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ محمد اسحاق محض پانچ رنز بنا سکے۔

Afghanistan ii 750x450
پاکستان اور افغانستان کے مابین سہ فریقی سریز کا فائنل سات ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔(فوٹو پاکستان میٹرز)

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی دو، جب کہ محمد فاروق اور سنگھ کانگ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹس کے نقصان پر 166 رنز ہی بنا سکی۔

یو اے ای کے کپتان محمد وسیم اور آصف خان نے یو اے ای کو جتوانے کے لیے شاندار بلے بازی مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 44 اور 40 رنز بنائے۔دیگر کھلاڑیوں میں علیشان،زوہیب خان اور ہرشیت نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے فرید احمد،مجیب الرحمن،شریفالدین،نور احمد اور عبداللہ احمدزائی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Uae 750x450
محمد وسیم اور آصف خان نے یو اے ای کو جتوانے کے لیے شاندار بلے بازی مظاہرہ کیا۔(فوٹو پاکستان میٹرز)

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی یو اے ای کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکا ہے،جب کہ آج افغانستان بھی سہ فریقی سریز کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سہ فریقی سریز کا فائنل سات ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس