Follw Us on:

صوابی: لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والا لڑکا گرفتار، وجہ کیا بنی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Tiktoker
عبدالمغیز نامی نوجوان خواتین کا بھیس بدل کر نازیبا ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا۔ (فوٹو: جیو نیوز)

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں لڑکیوں کا لباس پہن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق عبدالمغیز نامی نوجوان خواتین کا بھیس بدل کر نازیبا ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا، جس سے عوامی سطح پر شدید ناراضگی اور اضطراب پایا گیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی پولیس کا فلسطین ایکشن کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 425 افراد گرفتار

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ چوکی بام خیل کے انچارج امیر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار نوجوان نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور آئندہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس