Follw Us on:

’زندگی میں پہلی بار ڈپریشن میں گیا‘، جب کرس گیل آئی پی ایل میں انیل کمبلے کے سامنے رونے لگ گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Chris gayle.
گیل 2018 سے 2021 تک پنجاب کنگز کا حصہ رہے اور اوپننگ بیٹر کی حیثیت سے کھیلے۔ (فوٹو: پنجاب کنگز)

ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز اور ’یونیورس باس‘ کرس گیل نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کے ایک تلخ باب کا انکشاف کیا ہے۔

گیل کا کہنا ہے کہ انڈیا کی فرنچائز پنجاب کنگز (سابقہ کنگز الیون پنجاب) کے ساتھ ان کے تجربات اس قدر مایوس کن تھے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ میں چلے گئے۔

گیل 2018 سے 2021 تک پنجاب کنگز کا حصہ رہے اور اوپننگ بیٹر کی حیثیت سے کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 41 میچوں میں 1,304 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور 11 نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ ان کا سب سے بڑا اسکور 104 ناٹ آؤٹ رہا۔

شاندار کارکردگی کے باوجود انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ ان کی یادیں خوشگوار نہیں بلکہ تکلیف دہ ہیں کیونکہ انہیں وہ عزت اور احترام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق تھے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران گیل نے بتایا کہ پنجاب کنگز کے ساتھ ان کا آئی پی ایل قبل از وقت ختم ہوگیا اور پہلی بار زندگی میں انہوں نے خود کو ڈپریشن کے قریب محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی، جس نے لیگ کے لیے بہت خدمات انجام دی ہیں، انہیں فرنچائز کے رویے نے سخت دکھی کیا۔ ایک موقع پر وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے سے بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف کمبلے بلکہ فرنچائز کے انتظامی فیصلوں سے بھی مایوس تھے۔

کرس گیل نے مزید بتایا کہ اس مشکل وقت میں ٹیم کے کپتان کے ایل راہول نے انہیں فون کر کے یقین دلایا کہ وہ اگلا میچ کھیلیں گے۔ لیکن گیل نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ان کے لیے نیک خواہشات ہی رکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا سامان پیک کیا اور ٹیم کو چھوڑ دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ گیل نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی، لیکن سب سے زیادہ رنز انہوں نے پنجاب کنگز کے خلاف ہی اسکور کیے۔

اپنے کیریئر میں محض 16 اننگز میں انہوں نے اس فرنچائز کے خلاف 797 رنز بنائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس