Follw Us on:

چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ایسا کیوں ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Egg
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ،(فوٹو گوگل)

پاکستان کے معروف کامیڈین اور گلوکار چاہت فتح علی خان پر لندن میں نامعلوم افراد نے انڈوں سے حملہ کر دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان مداحوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے کہ اسی دوران دو افراد اچانک ان کے قریب آئے اور ان کے سر پر انڈے پھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

حملہ آوروں کے چہرے ویڈیو میں واضح نہیں ہیں، تاہم انہیں بھاگتے ہوئے گلوکار کا مشہور گانا ’بدو بدی‘ گنگناتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ حملے کے دوران موجود مداح حیران رہ گئے, جب کہ خود چاہت فتح علی خان بھی پریشان دکھائی دیے۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر شدید ردعمل دیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں گلوکار کی پرفارمنس پسند نہیں، تاہم اس طرح کا حملہ نامناسب ہے۔ کئی افراد نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس