مہنگائی کی شرح میں 0.02 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔
خبر رساں اشاعتی ارداے بزنس ریکارڈر کے مطابق گندم کے آٹے کی قیمت میں 9.80 فیصد کمی، مرغی کی قیمت میں 3.20 فیصد کمی، کیلے کی قیمت میں 3.10 فیصد کمی اور گڑ کی قیمت میں 0.30 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
دوسری جانب پیاز کی قیمت میں 12.17 فیصد، ٹماٹر میں 10.47 فیصد، آلو میں 3.57 فیصد، ایل پی جی میں 3.10 فیصد، چاول میں 1.63 فیصد، انڈوں میں 1.52 فیصد، چینی میں 1.46 فیصد، مونگ کی دال میں 1.33 فیصد، ماش کی دال میں 1.28 فیصد، ایندھن کی لکڑی میں 0.24 فیصد، لان کے کپڑے میں 0.19 فیصد اور شرٹنگ کپڑے میں 0.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، چار اشیاء سستی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیاد پر 5.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید یہ کہ سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں دیکھا گیا جو 90.07 فیصد بڑھ گئیں، خواتین کے سینڈل کی قیمتیں 55.62 فیصد، سہ ماہی کے گیس چارجز 29.85 فیصد، چینی 29.33 فیصد، آٹا 18.65 فیصد، مونگ کی دال 15.17 فیصد، گڑ 13.08 فیصد، گوشت (بیف) 11.92 فیصد، ایندھن کی لکڑی 11.73 فیصد، سبزیوں کا گھی 2.5 کلو 11.26 فیصد، سبزیوں کا گھی 1 کلو 10.82 فیصد اور لان پرنڈڈ 7.92 فیصد بڑھا۔

مزید براں پیاز کی قیمتیں 40.28 فیصد، لہسن 26.69 فیصد، سہ ماہی کے لیے بجلی کے چارجز 21.37 فیصد، ماش کی دال 20.89 فیصد، چنا 20.43 فیصد، لپٹن چائے 17.93 فیصد، آلو 15.70 فیصد، مصور کی دال 4.97 فیصد اور چاول کی قیمتیں 3.05 فیصد کم ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ 17,732 روپے کمانے والوں کے لیے حساس قیمت اشاریہ (SPI) معمولی طور پر 0.10 فیصد کم ہو کر 327.39 پوائنٹس رہ گیا جو پچھلے ہفتے کے 327.73 پوائنٹس سے کم ہے۔17,732 سے 22,888 روپے والوں کے لیے SPI 0.13 فیصد کم ہو کر 326.25 پوائنٹس ہوگیا جو پچھلے ہفتے کے 326.67 پوائنٹس سے کم ہے۔
22,889 سے 29,517 روپے والے گروپ میں SPI 0.11 فیصد کمی کے ساتھ 348.99 پوائنٹس رہا جو پچھلے ہفتے 349.39 پوائنٹس تھا۔
واضع رہے کہ 29,518 سے 44,175 روپے والے گروپ میں SPI 0.09 فیصد کمی کے ساتھ 336.29 پوائنٹس پر پہنچا جو پچھلے ہفتے 336.59 پوائنٹس تھا۔
مجموعی طور پر تمام گروپوں کے لیے SPI 335.35 پوائنٹس ریکارڈ ہوا جو پچھلے ہفتے کے 335.41 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.02 فیصد کم ہے۔