ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے رنگا رنگ میلے کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں ایونٹ کے ابتدائی سیشن میں کینیڈا اور اسپین نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام بھی کرلیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن اسٹار ارشد ندیم 17 ستمبر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے اور میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔