Follw Us on:

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا دورہ بنوں: ’افغانستان کو خارجیوں اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا‘

مادھو لعل
مادھو لعل
Shahbaz sharif
دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا، شہباز شریف (فوٹو: آئی ایس پی آر)

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے بنوں کا اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 بہادر سپوتوں کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں موجود ہیں، جب کہ ان کی پشت پناہی انڈیا کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کہ اسے غیرخارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

Shabaz sharif ii
افغانستان کو خارجیوں اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شہباز شریف (فوٹو: آئی ایس پی آر)

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغان باشندے ملوث پائے گئے ہیں، جو افغانستان سے غیرقانونی طور پر سرحد پار کر کے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا نہایت اہم اور فوری نوعیت کا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر کسی قسم کی سیاست یا گمراہ کن بیانیے کو قبول نہیں کرے گی، جو عناصر غیرملکیوں اور انڈیا کی دہشت گرد پراکسیوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں، وہ انہی کے آلہ کار ہیں اور انہیں بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا، جس کے وہ مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں 82 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ’فلورس‘ نامی طوفان کی تباہی: ہوائی، زمینی اور بحری سفر معطل

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر انڈیا کی پراکسیوں کے خلاف ایک مضبوط دیوار کی طرح متحد ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر اقدامات کے لیے ہر ضروری قانونی اور انتظامی اقدام فوری طور پر اٹھایا جائے گا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر پشاور کور کمانڈر نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس