Follw Us on:

ایشیا کپ 2025: سری لنکا نے بنگلادیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (56)
ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔(فوٹو گوگل)

ایشیا کپ کا پانچواں میچ آج ابو ظہبی میں سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بنگلادیش نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلادیش کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دونوں وکٹیں بغیر کوئی رن بنائے گر گئیں۔ تنزید اور پرویز حسین کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

Featured image (57)
بنگلادیش کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دونوں وکٹیں بغیر کوئی رن بنائے گر گئیں. (فوٹو گوگل)

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان لٹن داس 28 رنز بنا کر ہسارنگا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، توحید ہردوئے صرف اٹھ رنز بنا سکے۔ شمیم حسین نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، جب کہ ذاکر علی 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ تھسارا اور چمیرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ آغاز کیا اور 14.4 اوورز میں چار وکٹس کے نقصان پر 140 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ پتھم نسانکا نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 رنز بنائے، جب کہ کامل مشرا 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل پریرا نو، کوشل مینڈس تین اور دسن شناکا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے دو، جب کہ مستفیض الرحمان اور تنظیم حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Featured image (55)
پتھم نسانکا نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 رنز بنائے۔(فوٹو گوگل)

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں سری لنکا کا پہلا میچ تھا، جب کہ بنگلادیش نے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے عمان کو بآسانی شکست دے کر ایونٹ کا آغاز کیا تھا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس