آج کے دور کا ایک سنجیدہ اور بڑھتا ہوا مسئلہ ہراسمنٹ ہے، جو خواتین کی آزادی، خود اعتمادی اور معاشرتی کردار پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ چاہے یہ تعلیمی اداروں میں ہو، دفاتر میں یا روزمرہ زندگی میں، ہراسمنٹ نہ صرف ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہے بلکہ خواتین کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بھی ہے۔
ضروری ہے کہ معاشرہ اس مسئلے کو صرف ایک “خواتین کا مسئلہ” نہ سمجھے بلکہ اسے انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا سوال سمجھ کر اس کے خلاف عملی اقدامات کرے۔
پاکستان میٹرز کی اس خصوصی ویڈیو میں ماں نے بیٹے کے ساتھ پریکٹس کرکے بتایا ہے کہ کس طرح لڑکیاں خود کو ہراسمنٹ سے بچا سکتی ہیں۔ ماں کہتی ہیں کہ ہراسمنٹ سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور اعتماد سب سے اہم ہیں۔ بیٹیوں کو صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی طور پر تیار رہنا چاہیے۔