Follw Us on:

’ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس‘، وزیراعظم شہباز شریف آج شرکت کریں گے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Arab league .
اجلاس میں مختلف ملکوں کے سربراہان حکومت و ریاست اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ (فوٹو: رائٹرز)

وزیراعظم شہباز شریف آج دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اجلاس قطر اور پاکستان کی مشترکہ میزبانی میں بلایا گیا ہے اور دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں اور غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر غور کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں مختلف ملکوں کے سربراہان حکومت و ریاست اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اتوار کو منعقدہ وزارتی تیاری اجلاس میں شریک رہے۔

اتوار کے تیاری اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو اسلامی ممالک پر حملہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے خطے کی سلامتی کے لیے مشترکہ اور موثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے ایک عرب اسلامی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی تجویز دی جو خطے میں اسرائیلی عزائم پر نظر رکھے گی اور توسیع پسندانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مربوط دفاعی و سفارتی اقدامات کرے گی۔

انہوں نے او آئی سی ممبر ممالک سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی کوشش کریں۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان، عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی اور فلسطین کے صدر محمود عباس شریک ہوں گے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی شرکت بھی متوقع بتائی گئی ہے۔

قطر نے اس سربراہی اجلاس کو اس لیے بلایا ہے تاکہ دوحہ پر ہونے والے حملوں کے بعد عرب و اسلامی سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور آئندہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس