Follw Us on:

فٹبال ورلڈ کپ 2026: فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹس کے لیے ڈیڑھ ملین درخواستیں موصول

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (65)
ورلڈ کپ 2026 پہلی بار تین ممالک میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا ۔ (فوٹو فیفا)

آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول فیفا ورلڈ کپ کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ فیفا کے مطابق پری سیل ڈرا کے آغاز کے صرف 24 گھنٹوں میں دنیا بھر ڈیڑھ ملین سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

فیفا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دو سو سے زائد ممالک کے شائقین نے ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیں ۔ سب سے زیادہ دلچسپی میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سے سامنے آئی، جب کہ جنوبی امریکا میں ارجنٹائن، کولمبیا اور برازیل کے شائقین نے بھی بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ یورپی ممالک انگلینڈ، اسپین، پرتگال اور جرمنی کے مداح بھی ٹکٹوں کے حصول میں پیش پیش رہے۔

یہ بھی پڑھیں : میچ ریفری کو ہٹایا جائے ورنہ اگلا کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان

فیفا کے مطابق پری سیل ڈرا 19 ستمبر تک کھلا رہے گا۔ کامیاب درخواست دہندگان کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور انہیں یکم اکتوبر سے ٹکٹس خریدنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔ ٹکٹ کی قیمتیں 60 ڈالرز سے شروع ہوں گی۔

ورلڈ کپ 2026 پہلی بار تین ممالک میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا اور اس میں ریکارڈ 48 ٹیمیں حصہ لیں گی، جو اسے تاریخ کا سب سے بڑا فیفا ورلڈ کپ بنائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس