Follw Us on:

انڈین ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا، وجہ کیا تھی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (66)
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ انڈین ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا تھا.(فوٹو ایکس)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈین کھلاڑیوں کے اس رویے پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور میچ ریفری، جس نے مبینہ طور پر پاکستانی کپتان کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی تھی، کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یہ واقعہ کھیل کی روح کے خلاف ہے اور اس سے اسپورٹس مین اسپرٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انڈین کپتان سوریا کمار یادو سے جب اس رویے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کو ایک واضح پیغام دینے کے لیے کیا گیا تاکہ پہلگام حملے کو یاد رکھا جائے۔ تاہم سوریا کمار نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ تجویز ان کی نہیں تھی۔

Featured image (67)
گوتم گمبھیر نے حریف ٹیم کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت سے بھی منع کیا تھا۔ (فوٹو ایکس)

انڈین نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ انڈین ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا تھا۔ گوتم گمبھیر نے نہ صرف کھلاڑیوں کو مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت دی بلکہ حریف ٹیم کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت سے بھی منع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : میچ ریفری کو ہٹایا جائے ورنہ اگلا کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، پاکستان

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب انڈین کپتان نے ایسا رویہ اختیار کیا۔ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل دبئی اسٹیڈیم میں ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کے دوران بھی سوریا کمار نے سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، البتہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے انہوں نے مصافحہ کیا تھا۔ اس رویے پر انڈیا میں انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس