Follw Us on:

امیج ایڈیٹنگ فیچر کے بعد گوگل جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Google
گوگل نے اس ماڈل کو ’اسٹیٹ آف دی آرٹ‘ قرار دیا تھا۔ (فوٹو: گوگل)

گوگل کے نئے امیج ایڈیٹنگ فیچر نے کمپنی کے اے آئی پلیٹ فارم جیمینائی کو امریکا اور برطانیہ میں اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ مقبول بنا دیا ہے۔

اگست کے آخر میں لانچ ہونے والے جیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل نینو نے صرف دو ہفتوں میں 50 کروڑ سے زائد تصاویر تخلیق کیں، جس کے بعد اس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید پڑھیں: البانیا میں دنیا کا پہلا ’ورچوئل وزیر‘، سرکاری ذمہ داریاں کیا ہوں گی؟

امریکا میں لانچنگ کے فوراً بعد جیمینائی، چیٹ جی پی ٹی اور میٹا کی تھریڈز ایپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل کی ٹاپ فری ایپس چارٹ پر پہلے نمبر پر آ گیا، جب کہ برطانیہ میں بھی یہ پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی اور شاپنگ ایپ ٹیمو سے آگے نکل گیا۔

26 اگست کو اپ ڈیٹ کے اعلان کے موقع پر گوگل نے اس ماڈل کو ’اسٹیٹ آف دی آرٹ‘ قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایسے فیچرز انجام دے سکتا ہے، جن کا حریف کمپنیوں نے ابھی تک تصور بھی نہیں کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس