Follw Us on:

بریک ڈانس ہوگا یا کرکٹ کا کھیل؟ آسٹریلیا کے منفرد لمحے کا سب کو انتظار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آسٹریلوی بریک ڈانسر فائل فوٹو/ گوگل

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک بریک ڈانسر کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے؟ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی بریک ڈانسنگ سٹار رےگن نے کرکٹ میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے اور ان کی پہلی کرکٹ پرفارمنس واقعی شائقین کے لیے ایک حیرانی کا سبب بننے والی ہے۔

وہ اپنے کرکٹ ڈیبیو کے لیے وزیرِ اعظم انتھونی البانی کے گھر کری بلی ہاؤس میں ہونے والے ایک خصوصی دعوتی میچ میں حصہ لیں گی جو ایک آل سلیبرٹی لائن اپ کا حصہ ہے۔

یہ سالانہ چیریٹی کرکٹ میچ ایک منفرد انداز میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں مشہور شخصیات اپنی کرکٹ کی مہارتیں آزمانے کے لیے ایک دوسرے کے مد مقابل آتی ہیں۔

اس بار اس دلچسپ میچ میں کرکٹ کی دنیا کے علاوہ شوبز موسیقی، اور کھیل کے میدان سے بڑی شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔

رےگن، جو بریک ڈانسنگ کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنا چکی ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اب وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “میں سخت محنت اور تیاری کرنے جا رہی ہوں اور اس موقع پر اپنے کرکٹ کے ہنر کو آزمانا چاہتی ہوں۔”

اس میچ میں سابق کرکٹر بریٹ لی، مشہور موسیقار ایمی شارک، اولمپک سپرنٹر میٹ شرونگٹن، اور نیشنل رگبی لیگ (این آر ایل) کے کھلاڑی ڈیمین کک جیسے بڑے نام بھی حصہ لیں گے۔

اس چیریٹی میچ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رونالڈ میکڈونلڈ ہاؤس کے لیے رقم جمع کرنے کا ذریعہ بنے گا جس کا مقصد بچوں کے لیے طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

میزبان فٹزی اور وِپا کی جانب سے اس میچ کو ایک سالانہ روایت بنایا گیا ہے جس میں کیٹ رچی ایک طرف کے کپتان ہوں گے جبکہ لڑکے دوسرے طرف کے مشترکہ کپتان ہوں گے۔ رےگن کی شرکت اس میچ کو مزید رنگین بنا دے گی، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بریک ڈانسنگ کی چمکدار مہارت کرکٹ میدان میں کس طرح نظر آتی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کرکٹ کی پچ پر رےگن کا بریک ڈانس ہوگا یا کرکٹ کا کھیل؟ دونوں کا امتزاج ممکن ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس