Follw Us on:

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
(فوٹو: گوگل)

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج حیران کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہواہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کےبعد نئی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 646 روپےہوگئی ہے۔

مزید یہ کہ عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 5  ڈالرکے اضافے کے بعد سونا 2797ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

(فوٹو: گوگل)

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا تھا ، جس کے بعد فی تولہ گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام گولڈ 1286روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 171روپے کا ہوگیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا اور 14ڈالرکے اضافے کے بعد 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ  سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، سرمایہ کار  اکثر دوسرے کاروباروں کی نسبت سونا خریدنے کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس