April 12, 2025 11:00 pm

English / Urdu

Follw Us on:

کوئی چھت نہ باقاعدہ انتظام، کراچی کا منفرد سی فوڈ پوائنٹ

افضل بلال
افضل بلال

روشنیوں کا شہر کراچی اپنے منفرد اور لذیز کھانوں کی بدولت ملک بھر میں مشہور ہے، شہر قائد کا اسٹریٹ فوڈ کلچر تو اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں کے کھانے منفرد ذائقے کے ساتھ ساتھ نہایت سستے بھی ہوتے ہیں۔

‘راشد سی فوڈ پوائنٹ’ کراچی کا ایسا فوڈ پوائنٹ ہے جس کی ناکوئی چھت ہے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ انتظام ہے مگر پھر بھی گاہکوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں۔

مچھلی کی خوشبو دور دور سے لوگوں کو کھینچ لاتی ہے۔ راشد سی فوڈ کے مالک محمد راشد کا دعویٰ ہے کہ “پہلے مچھلی کا باربی کیو صرف بڑے ہوٹلوں پر ملتا تھا اور اب جو یہ ہر جگہ مل رہا ہے یہ محنت میری ہے۔”

گزشتہ 8 سالوں سے راشد کے ہاتھ سے بنی سی فوڈ کھانے والے شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے شروع سے ہی معیار کو برقرار رکھا ہوا ہے، ہمارے پاس جو بھی مہمان آتا ہے ہم یہاں ہی آتے ہیں۔

افضل بلال

افضل بلال

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس