اپریل 4, 2025 11:52 شام

English / Urdu

Follw Us on:

مستقبل کی دنیا کا دروازہ: فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستان کو بدلنے کے لیے تیار

دانیال صدیقی
دانیال صدیقی

5جی ٹیکنالوجی جدید دنیا کی ضرورت پوری کرتے ہوئے تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ 5 جی  نے 2019 کے بعد ٹیلی کمیونیکیشن کی دنیا میں 4 جی کو پچھاڑ کر اپنی جگہ بنائی۔ یہ انٹر نیٹ کی رفتار کو اس حد تک بڑھاتی ہے کہ ڈیٹا ملٹی گیگا بٹ کی رفتار سے ٹریول کرتا ہے۔

اس سے نہ صرف رابطے بہتر ہو رہے ہیں بلکہ سمارٹ شہروں، خودکار گاڑیوں اور صحت کے شعبے میں ریموٹ سرجری جیسے انقلابی اقدامات کو بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹیکنالوجی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لئے نئی راہیں بھی ہموار کر رہی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی معیشت صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں کو کس طرح بدل رہی ہے؟5جی ٹیکنالوجی ریموٹ لرننگ اور انٹرایکٹو کلاس رومز تک آسان رسائی کی مدد سے تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کر رہی ہے، ٹیلی میڈیسن اور ریموٹ سرجری کو حقیقت میں بدل کر صحت کے شعبے میں مزید جدت لائی جارہی ہے، اسمارٹ انڈسٹریز اور ڈیجیٹل مارکیٹ کو فروغ دے کر نئے معاشی مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

اسی طرح سمارٹ سینسرز اور ڈرونز کے ذریعے فصلوں کی بہتر نگرانی اور پانی کے کم استعمال کو یقینی بنا کر زراعت میں بھی جدیدیت لائی جارہی ہے۔ ورچوئل ریئلٹی اور الٹرا ایچ ڈی اسٹریمنگ کو زیادہ تیز اور ہموار بنا کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو نئی بلندیاں لے جایا جا رہا ہے۔

اسی طرح میڈیا اور کنزیومر ایپلی کیشنز میں 254 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس نے مواد کی ترسیل اور تفریح کو نیا رخ دیا۔ انڈسٹریل مینوفیکچرنگ میں 5جی نے 134 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کو تیز اور بہتر بنایا۔

مزید براں فنانشل سروسز ایپلی کیشنز کے شعبے کو 85 بلین ڈالر کا فائدہ ہوا، ساتھ ہی ڈیجیٹل لین دین محفوظ اور تیز ہوا۔5G صرف ایک تیز انٹرنیٹ نہیں بلکہ ایک مستقبل کی دنیا کا دروازہ ہے جہاں ہر کاروبار زیادہ مؤثر، تیز اور جدید ہوتا جا رہا ہے۔

دانیال صدیقی

دانیال صدیقی

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس