اپریل 4, 2025 4:24 شام

English / Urdu

Follw Us on:

کولڈ پلے کا بھارت میں عالمی ریکارڈ: 1 کروڑ 3 لاکھ افراد نے کنسرٹس میں شرکت کر کے تاریخ رقم کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو/ گوگل

دنیا بھر میں پاپ میوزک کے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والا برطانوی راک بینڈ ‘کولڈ پلے’ نے بھارت میں اپنے شاندار کنسرٹس کے ذریعے تاریخ رقم کر دی ہے۔

بینڈ نے اپنے کنسرٹس میں ایک کروڑ تین لاکھ سے زائد شائقین کو اپنی موسیقی کے جادو میں محصور کر لیا جس کے نتیجے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولڈ پلے نے 18 جنوری سے 26 جنوری تک ممبئی اور احمد آباد کے بڑے اسٹیڈیموں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ان شوز میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد نے ہر شو میں شرکت کی جس نے ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے پہلے یہ اعزاز مارچ 2022 میں کوسٹاریکا کے کنسرٹ کے پاس تھا جہاں سب سے زیادہ افراد نے شرکت کی تھی۔ مگر اب بھارت میں کولڈ پلے کے کنسرٹس نے یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

کولڈ پلے نے اس شاندار کامیابی کے بعد اپنے بھارتی مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا “شکریہ احمد آباد، شکریہ بھارت! ہم ان دو ہفتوں کو کبھی نہیں بھولیں گے, آپ کی محبت اور مہربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔”

کولڈ پلے نے اپنے کامیاب دورے کا اختتام بھارت میں کیا اور اب اگلا کنسرٹ اپریل میں ہانگ کانگ میں شیڈول ہے۔ اس کے بعد وہ سیئول اور امریکا میں بھی اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے۔

یہ شو نہ صرف کولڈ پلے کی کامیابی کا عکاس ہے بلکہ یہ بھارت میں موسیقی کے شوقین افراد کے لیے ایک ناقابل فراموش لمحہ بھی بن گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس