Follw Us on:

بابراعظم اور محمد رضوان کی تنزلی، آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں، جب کہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔ (فوٹو: گوگل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی کی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں، جب کہ پاکستانی کھلاڑی بابراعظم اور محمد رضوان ایک ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوگئے ہیں۔

نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹرز رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جب کہ انڈین کھلاڑی ابھیشک شرما 38 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔ (فوٹو: آئی سی سی)

اس کے علاوہ انڈین بلےباز تلک ورما تیسرے، برٹش بلے باز فل سالٹ چوتھے اور ایک اور انڈین بلے باز سوریا کمار یادو پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

دوسری جانب بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں، جب کہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نمبر 1 پوزیشن برقرا ر رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر عادل رشید اور تیسرے نمبر پر انڈین بولر ورون چکرورتی ہیں، جوتین درجے ترقی کی بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نمبر 1 پوزیشن برقرا ررکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ (فوٹو: آئی سی سی)

اس کے علاوہ انڈین بولر روی بشنوئی 4 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں پاکستان کا پہلا بولر شاہین شاہ آفریدی ہے، جو کہ بائیسویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ورون چکرورتی تین درجے ترقی کی بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ (فوٹو: آئی سی سی)

پاکستان کا کوئی بھی آل راؤنڈر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اسپنر عماد وسیم 14 نمبر پر موجود ہیں اور پاکستانی آل راؤنڈرز کی فہرست میں وہ اول درجے پر ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں انڈیا پہلی، آسٹریلیا دوسری اور انگلینڈ تیسری پوزیشن پر موجود ہے، جب کہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔

رینکنگ میں ویسٹ انڈیز 14587 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس