وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ”کتابوں میں حقائق پر مبنی واقعات بیان کیے جاتے ہیں۔ مؤرخ کبھی حقائق سے پردہ پوشی نہیں کرسکتا”۔
انہوں نے کی کتاب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “سیاست میں تحمل اور بردباری کامیابی کی علامت ہے۔ ہمیں تنگ نظری سے اجتناب کرنا ہوگا۔ بعض اوقات واقعات تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ کھلے ذہن سے حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا”۔
ان کا کہنا تھا کہ”پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں۔ کتابیں ماضی کے واقعات کا مشاہدہ کرکے مستقبل کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتی ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ”نجی میڈیا مفادات سے بالا تر ہوکر صحافتی اقدار کا خیال رکھے تو کامیابی ملے گی۔ صحافت اگر ایماندار، ذمہ دار اور جوابدہ رہےتو کامیابی مقدر ہے۔ اگر صحافت کمپرومائز ہوجائے تو معاشرے کی بہتری ممکن نہیں ہوتی”۔