Follw Us on:

“بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات”: دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ملاقات میں دونوں جانب سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو: آئی ایس پی آر)

بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ اڈمرل کی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں جانب سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن کی پاکستان کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نظم الحسن کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،ملاقات میں خطے کی صورتحال، باہمی سٹریٹجک مفادات بشمول میری ٹائم اشتراک پر بات چیت ہوئی۔

پاک بنگلہ دیشی عسکری قیادت نے امن اوراستحکام کے لیے اشتراک کار کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بنگلہ دیشی نیول چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔

ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا،بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ نے میری ٹائم مشق امن اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی خاص طور پر تعریف کی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس