اپریل 6, 2025 11:27 شام

English / Urdu

Follw Us on:

لاہور عالمی کتاب میلے میں کتابوں سے محبت کرنے والوں کا رش

زین اختر
زین اختر

ایکسپو سینٹر لاہور میں 38 واں پانچ روزہ لاہور عالمی کتاب میلہ سج گیا، اس کتاب میلے کا افتتاح چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کیا۔
ایکسپو سینٹر لاہور میں سجے کتاب میلے میں 240 سے زائد بک سٹالز لگائے گئے ہیں۔ 100 سے زائد قومی اور دو عالمی پبلشرز کی کتابیں کتاب میلے کی زینت بنی ہیں۔
کتاب میلے میں طلبا، طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، اسلامی، تاریخی، ادبی سمیت مختلف موضوعات پر مشتمل کتابیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے افتتاخی تقریب میں کہا کہ “کتب میلے پر آکر بہت خوشی ہوئی ،کتاب سے محبت کرنے والے انسان سے محبت ہے، المیہ ہے کہ ہماری توجہ کتابوں پر کم ہے”۔
“دنیا تعلیم کے ذریعے آگے آئی، ہم آگے اس وقت ہوں گے جب تعلیم میں آگے ہوں گے، جہاں بھی موقع ملتا ہے پبلشرز کے مسائل حکومت تک پہنچاتا ہوں”۔

چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ “حکومت سے درخواست ہے پبلشرز کو سپورٹ کیا جائے ،غیر ملکی کتابیں بہت مہنگی ہیں، پاکستانی پبلشرز مناسب قیمت میں کتابیں چھاپتے ہیں”۔

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس