اپریل 5, 2025 5:07 شام

English / Urdu

Follw Us on:

“ایم کیو ایم گورنر ہاؤس سے نہیں چل رہی، کل کا واقعہ افسوسناک ہے”:خالد مقبود صدیقی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ گورنر رہیں گے وہ کہیں نہیں جارہے: خالد مقبول صدیقی ( فائل فوٹو)

ایم کیو ایم میں تنظیمی ردو بدل کے باعث پارٹی میں اندرونی انتشار نے جنم لیا جس کے باعث کارکنان نے مظاہرے کر کے رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی اور گورنر سندھ کے خلاف قیاس آرائیاں کی گئی۔

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم گورنر ہاؤس سے نہیں چل رہی، کل کا واقعہ افسوسناک ہے، ایم کیوایم ڈسپلن والی پارٹی ہے ، ایسے عناصر کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے گورنر ہیں، وہ گورنر رہیں گے وہ کہیں نہیں جارہے،مجھ سمیت پوری پارٹی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو تنظیمی ردوبدل کے بعد اندرونی انتشار کا سامنا ہے جس نے پارٹی کارکنوں میں احتجاج کو جنم دیا ہے اور قیادت کے اندر اختلافات کو نمایاں کیا ۔

ایم کیو ایم میں تنظیمی ردوبدل کے باعث اندرونی انتشار پیدا،جس کی وجہ سے کارکنان نے مظاہرے کیے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)

 گزشتہ روز اعلان کردہ تنظیم نو میں انیس قائم خانی، امین الحق، اور ڈاکٹر فاروق ستار سمیت سینئر شخصیات کو مرکزی تنظیمی کمیٹی میں کلیدی عہدوں پر رکھا گیا،تاہم اس اقدام کو پارٹی صفوں کے اندر سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

جس کے باعث ایم کیو ایم کے کارکنان بہادر آباد ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئے، اور قیادت کے فیصلوں میں مزید شفافیت اور مشاورت کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرے کے دوران کارکنان نے پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی حمایت میں نعرے لگائے جبکہ کراچی کے سابق میئر مصطفیٰ کمال کے خلاف آواز اٹھائی،اس گروپ نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کے انچارج کے طور پر کام کرنے کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دونوں گروپوں کو آپس میں لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے،کچھ ممبران نے قیادت پر الزام لگایا کہ وہ بغیر کسی پیشگی بات چیت کے اہم شخصیات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

کشیدگی میں اضافے کے باعث ان مظاہروں میں کامران ٹیسوری کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے کردار کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی۔

مظاہروں میں کامران ٹیسوری کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے ( فائل فوٹو)

مطاہروں کی مزاہمت کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف پارٹی ایکٹ کے تحت فیصلے کریں گے،اس معاملے کو تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق دیکھیں گے۔ط

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس